মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮৪১৪
سورج گرہن کی نماز میں کہاں سے تلاوت کی جائے ؟
(٨٤١٤) حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدا لعزیز نے ہمیں شام کے زلزلے کے بارے میں خط لکھا کہ فلاں مہینے دوسری تاریخ کو باہر نکلو اور جو تم میں سے صدقہ کرنے کی طاقت رکھتا ہو وہ صدقہ کرے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں (ترجمہ) وہ شخص کامیاب ہوگیا جس نے پاکی حاصل کی اور اپنے رب کا نام لیا اور نماز پڑھی۔
(۸۴۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، قَالَ : کَتَبَ إلَیْنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ فِی زَلْزَلَۃٍ کَانَتْ بِالشَّامِ ، أَنِ اخْرُجُوا یَوْمَ الإِثْنَیْنِ مِنْ شَہْرِ کَذَا وَکَذَا وَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْکُمْ أَنْ یُخْرِجَ صَدَقَۃً فَلْیَفْعَلْ فَإِنَّ اللَّہَ تَعَالَی قَالَ : {قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَکَّی وَذَکَرَ اسْمَ رَبِّہِ فَصَلَّی}۔
