মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮৪০৮
سورج گرہن کی نماز کا طریقہ
(٨٤٠٨) حضرت ابو ایوب ہجری کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ بصرہ میں سورج گرہن ہوگیا اور حضرت ابن عباس وہاں کے امیر تھے۔ انھوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی اور اس میں طویل قراءت فرمائی۔ پھر لمبا رکوع کیا، پھر سر اٹھایا اور سجدہ کیا۔ پھر دوسری رکعت میں بھی یونہی کیا، جب فارغ ہوئے تو فرمایا کہ گرہن کے موقع پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یونہی نماز پڑھا کرتے تھے۔ میں نے کہا ان رکعتوں میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کون سی سورتوں کی قراءت کی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ سورة البقرۃ اور سورة آل عمران کی۔
(۸۴۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عُثْمَانَ الْکِلاَبِیُّ ، عَنْ أَبِی أَیُّوبَ الْہَجَرِیُّ قَالَ : انْکَسَفَتِ الشَّمْسُ بِالْبَصْرَۃِ ، وَابْنُ عَبَّاسٍ أَمِیرٌ عَلَیْہَا فَقَامَ یُصَلِّی بِالنَّاسِ ، فَقَرَأَ فَأَطَالَ الْقِرَائَۃَ ، ثُمَّ رَکَعَ فَأَطَالَ الرُّکُوعَ ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ ، ثُمَّ سَجَدَ ثُمَّ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ فِی الثَّانِیَۃِ ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ : ہَکَذَا صَلاَۃُ الأَیَاتِ ، قَالَ : فَقُلْتُ : بِأَیِّ شَیْئٍ قَرَأَ فِیہِمَا ؟ قَالَ : بِالْبَقَرَۃِ وَآلِ عِمْرَانَ۔