মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮৩৬২
نمازِ خوف کا طریقہ
(٨٣٦٢) حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو خوف کی نماز اس طرح پڑھائی کہ ایک صف آپ کے سامنے کھڑی ہوئی اور ایک صف آپ کے پیچھے۔ آپ نے اپنے پیچھے موجود جماعت کو ایک رکعت پڑھائی، پھر دشمن کے سامنے والی جماعت آئی اور ان لوگوں کی جگہ کھڑی ہوگئی، پھر آپ نے ان کو ایک رکعت پڑھائی اور سلام پھیر دیا۔ اس طرح نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دو رکعتیں ہوگئیں اور دونوں جماعتوں کی ایک ایک۔
(۸۳۶۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ یَزِیدَ الْفَقِیرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ : أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی بِہِمْ صَلاَۃَ الْخَوْفِ فَقَامَ صَفٌّ بَیْنَ یَدَیْہِ وَصَفٌّ خَلْفَہُ فَصَلَّی بِہِمْ وَجَائَ أُولَئِکَ حَتَّی قَامُوا مَقَامَ ہَؤُلاَئِ فَصَلَّی بِہِمْ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَکْعَۃً وَسَجْدَتَیْنِ ، ثُمَّ سَلَّمَ فَکَانَتْ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَکْعَتَانِ وَلَہُمْ رَکْعَۃٌ رَکْعَۃٌ۔ (نسائی ۱۹۳۳۔ احمد ۳/۲۹۸)
