মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮৩৬০
نمازِ خوف کا طریقہ
(٨٣٦٠) حضرت ابو عالیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری اصبہان کے ایک علاقے میں تھے، انھیں دشمن کا بہت زیادہ خوف نہ تھا، لیکن وہ لوگوں کو دین اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کی تعلیم دینا چاہتے تھے۔ پس انھوں نے لوگوں کی دو جماعتیں بنائیں، ایک جماعت کو اسلحہ کے ساتھ دشمن کے سامنے کھڑا کردیا اور دوسری جماعت کو اپنے پیچھے رکھا، انھوں نے اپنے پیچھے موجود جماعت کو ایک رکعت پڑھائی، پھر وہ الٹے پاؤں دوسری جماعت کی جگہ دشمن کے سامنے چلے گئے ، پھر وہ جماعت آکر حضرت ابو موسیٰ کے پیچھے کھڑی ہوگئی انھوں نے اس جماعت کو دوسری رکعت پڑھائی۔ پھر سلام پھیرا ، پھر وہ لوگ جو پہلی رکعت پڑھ کر دشمن کے سامنے چلے گئے تھے وہ آئے اور انھوں نے ایک رکعت ادا کی، اور دوسروں نے بھی ایک رکعت پڑھی۔ پھر انھوں نے ایک دوسرے کو سلام کیا، اس طرح امام کی دو رکعتیں پوری ہوگئیں اور دونوں جماعتوں کی امام کے پیچھے ایک ایک رکعت ہوگئی۔
(۸۳۶۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ: حدَّثَنَا سَعِیدٌ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ الرِّیَاحِیِّ: أَنَّ أَبَا مُوسَی الأَشْعَرِِی کَانَ بِالدَّارِ مِنْ أَصْبَہَانَ وَمَا بِہِمْ یَوْمَئِذٍ کَثِیرُ خَوْفٍ وَلَکِنْ أَحَبَّ أَنْ یُعَلِّمَہُمْ دِینَہُمْ وَسُنَّۃَ نَبِیِّہِمْ فَجَعَلَہُمْ صَفَّیْنِ ، طَائِفَۃٌ مَعَہَا السِّلاَحُ مُقْبِلَۃٌ عَلَی عَدُوِّہَا وَطَائِفَۃٌ وَرَائَہَا ، فَصَلَّی بِالَّذِینَ یَلُونَہ رَکْعَۃً ، ثُمَّ نَکَصُوا عَلَی أَدْبَارِہِمْ حَتَّی قَامُوا مَقَامَ الأَخَرِینَ یَتَخَلَّلُونَہُمْ حَتَّی قَامُوا وَرَائَہُ فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَۃً أُخْرَی ، ثُمَّ سَلَّمَ ، فَقَامَ الَّذِینَ یَلُونَ وَالأَخَرُونَ فَصَلَّوْا رَکْعَۃً رَکْعَۃً فَسَلَّمَ بِہِمْ بَعْضُہُمْ عَلَی بَعْضٍ فَتَمَّتْ لِلإِمَامِ رَکْعَتَانِ فِی جَمَاعَۃٍ وَلِلنَّاسِ رَکْعَۃٌ رَکْعَۃٌ۔ (طبرانی ۱۹۷۔ بیہقی ۲۵۳)
