মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

جمعہ کا بیان

হাদীস নং: ৮৩৪২
کیا چرواہا دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے ؟
(٨٣٤٢) حضرت عبدالرحمن بن حرملہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت سعید بن مسیب کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں اونٹوں کا چرواہاہوں۔ میں انھیں تلاش کرتا ہوں اور جب شام ہوتی ہے میں مغر ب کی نماز پڑھتا ہوں۔ پھر میں اپنے نفس کو آرام دیتا ہوں پھر میں عشاء کی نماز سے پہلے سو جاتا ہوں۔ انھوں نے فرمایا کہ عشاء کی نماز پڑھنے سے پہلے نہ سوؤ اگر تمہیں نیند کا خوف ہو تو دونوں نمازوں کو جمع کرلو۔
(۸۳۴۲) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ : أَنَّ رَجُلاً جَائَ إلی سَعِیدِ بْنَ الْمُسَیَّبِ ، فَقَالَ: إنِّی رَاعِی إبِلٍ أَطلُبہَا حَتَّی إذَا أَمْسَیْتُ صَلَّیْتُ الْمَغْرِبَ ، ثُمَّ طَرَحْتُ نَفْسِی فَرَقَدْتُ عَنِ الْعَتَمَۃِ ، فَقَالَ : لاَ تَنَمْ حَتَّی تُصَلِّیَہَا ، فَإِنْ خِفْتَ أَنْ تَرْقُدَ فَاجْمَعْ بَیْنَہُمَا۔
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু) - হাদীস নং ৮৩৪২ | মুসলিম বাংলা