মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮২৬৬
جمعہ کا بیان
جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٦٦) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ پہلے دو رکعتیں فرض ہوئی تھیں۔ پھر حضر کی نماز میں اضافہ کردیا گیا اور سفر کی نماز کو جوں کا توں باقی رکھا گیا۔ حضرت زہری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عروہ سے کہا کہ حضرت عائشہ یہ بات بھی فرماتی ہیں اور سفر میں پوری نماز بھی پڑھتی ہیں اس کی کیا وجہ ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ وہی تاویل کرتی ہیں جو حضرت عثمان نے کی ہے، میں نے ان سے نہیں پوچھا کہ حضرت عثمان نے اس کی کیا تاویل کی ہے۔
(۸۲۶۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ: إِنَّ الصَّلاَۃ أَوَّلُ مَا فُرِضَتْ رَکْعَتَیْنِ فَزِیدَتْ فِی صَلاَۃِ الْحَضَرِ وَأُقِرَّتْ صَلاَۃُ السَّفَرِ ، فَقُلْت لِعُرْوَۃِ : مَا بَالُ عَائِشَۃَ کَانَتْ تُتِمُّ الصَّلاَۃ فِی السَّفَرِ وَہِیَ تَقُولُ ہَذَا ؟ قَالَ : تَأَوَّلَتْ مَا تَأَوَّلَ عُثْمَانُ فَلَمْ أَسْأَلْہُ مَا تَأَوَّلَ عُثْمَانُ۔ (مسلم ۶۷۸)