মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮২৪৫
جمعہ کا بیان
جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٤٥) حضرت ربیع بن نضلہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں بارہ یا تیرہ آدمی روانہ ہوئے، میرے علاوہ باقی سب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحبت یافتہ افراد تھے۔ جب نماز کا وقت آیا تو وہ سب ایک دوسرے کو امامت کے لیے آگے کرنے لگے۔ ان میں سے ایک نوجوان آگے بڑھے اور انھوں نے چار رکعات پڑھائیں۔ جب نما زپڑھا چکے تو حضرت سلمان نے فرمایا ہم چار رکعات کیوں پڑھیں ؟ ہمارے لیے چار کا نصف دو رکعتیں ہی کافی ہیں۔ ہم تخفیف کے زیادہ محتاج ہیں۔ اس پر سب نے کہا کہ اے ابو عبداللہ ! آپ ہی نماز پڑھایا کریں۔ انھوں نے فرمایا کہ تم بنو اسماعیل ائمہ ہو اور ہم وزراء ہیں۔
(۸۲۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عُبَیْدٍ الطَّائِیُّ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ رَبِیعَۃَ الْوَالِبی ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ نَضْلَۃَ ، قَالَ : خَرَجْنَا فِی سَفَرٍ وَنَحْنُ اثْنَا عَشَرَ ، أَوْ ثَلاَثَۃَ عَشَرَ رَاکِبًا کُلُّہُمْ قَدْ صَحِبَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ غَیْری ، قَالَ : فَحَضَرَتِ الصَّلاَۃ فَتَدَافَعَ الْقَوْمُ فَتَقَدَّمَ شَابٌّ مِنْہُمْ فَصَلَّی بِہِمْ أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ ، فَلَمَّا صَلَّی قَالَ سَلْمَانُ : مَا لَنَا وَلِلْمَرْبُوعَۃِ یَکْفِینَا نِصْفُ الْمَرْبُوعَۃِ ، نَحْنُ إلَی التَّخْفِیفِ أَفْقَرُ فَقَالُوا : تَقَدَّمْ أَنْتَ یَا أَبَا عَبْدِ اللہِ فَصَلِّ بِنَا ، فَقَالَ : أَنْتُمْ بَنُو إسْمَاعِیلَ الأَئِمَّۃُ وَنَحْنُ الْوُزَرَائُ۔