মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

جمعہ کا بیان

হাদীস নং: ৮২৪৩
جمعہ کا بیان
جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٤٣) حضرت یعلی بن امیہ فرماتے ہں ا کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب سے سوال کیا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں (ترجمہ) جب تمہیں اس بات کا خوف ہو کہ کافر تمہیں تکلیف پہنچائیں گے تو یہ بات حرج سے خالی ہے کہ تم نماز میں قصر کرلو۔ میں نے کہا کہ اب تو امن کا زمانہ ہے، لہٰذا قصر کیا جائے گا یا نہیں ؟ حضرت عمر نے فرمایا کہ جس بات پر تمہیں اشکال ہوا ہے مجھے بھی اسی بات پر اشکال ہوا تھا، اس پر میں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا تھا، آپ نے فرمایا تھا کہ یہ اللہ کی طرف سے تم پر صدقہ ہے، اس صدقے کو قبول کرو۔
(۸۲۴۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَمَّارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بَابَاہ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ أُمَیَّۃَ ، قَالَ: سَأَلْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قُلْتُ {فَلَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَقْصُرُوا مِنَ الصَّلاَۃ إِنْ خِفْتُمْ أَنْ یَفْتِنَکُمُ الَّذِینَ کَفَرُوا} وَقَدْ أَمِنَ النَّاسُ ، فَقَالَ : عَجِبْتُ مِمَّا عَجِبْتَ مِنْہُ فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ : صَدَقَۃٌ تَصَدَّقَ اللَّہُ بِہَا عَلَیْکُمْ فَاقْبَلُوا صَدَقَتَہُ۔ (مسلم ۴۔ ابوداؤد ۱۱۹۲)
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান