মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

جمعہ کا بیان

হাদীস নং: ৮২৪১
جمعہ کا بیان
جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٤١) حضرت سعید بن شفی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس سے عرض کیا کہ ہم لوگ جب سفر کرتے ہیں تو ہمارے ساتھ اتنے خادم وغیرہ ہوتے ہیں جو ہماری ضروریات کا انتظام کردیتے ہیں، سو ہم کیسے نماز پڑھیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی سفر پر تشریف لے جاتے تو واپس آنے تک دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ میں نے پھر یہی سوال کیا انھوں نے وہی جواب دیا۔ میں نے پھر سوال کیا تو ایک آدمی نے مجھے کہا کہ تمہیں ان کی بات سمجھ نہیں آرہی ؟ تم نہیں سنتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔
(۸۲۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ شُفَیٍّ ، قَالَ : قُلْتُ لِاِبْنِ عَبَّاسٍ : إنَّا قَوْمٌ کُنَّا إذَا سَافَرْنَا کَانَ مَعَنَا مَنْ یَکْفِینَا الْخِدْمَۃَ مِنْ غِلْمَانِنَا فَکَیْفَ نُصَلِّی ؟ فَقَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا سَافَرَ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ حَتَّی یَرْجِعَ ، قَالَ : ثُمَّ عُدْتُ فَسَأَلْتُہُ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِکَ ، ثُمَّ عُدْت فَقَالَ لِی بَعْضُ الْقَوْمِ : أَمَا تَعْقِلُ أَمَا تَسْمَعُ مَا یَقُولُ لَک۔ (احمد ۱/۲۴۱۔ طبرانی ۱۲۷۱۲)
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান