মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮০৮৫
جمعہ کا بیان
اگر کسی آدمی کو نماز میں یہ محسوس ہو کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا ہے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٠٨٥) حضرت ابن عباس سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ بعض اوقات شیطان نماز میں میرے دل میں وسوسہ ڈالتا ہے کہ میرا وضو ٹوٹ گیا، اس حالت میں مجھے کیا کرنا چاہیے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس وقت نماز نہ چھوڑو جب تک تمہیں یہ بو محسوس نہ ہو یا جب تک تم کوئی آواز نہ سنو۔
(۸۰۸۵) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : سَأَلَہُ رَجُلٌ فَقَالَ لَہُ : إنَّ الشَّیْطَانَ یَأْتِینِی وَأَنَا فِی الصَّلاَۃ فَیُوَسْوِسُ إلیّ حَتَّی یَقُولَ : إنَّکَ قَدْ أَحْدَثْتَ ، فَقَالَ : لاَ یَنْصَرِفْ حَتَّی یَجِدَ لَہَا رِیحًا ، أَوْ یَسْمَعَ لَہَا طَنِینًا۔