মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
جمعہ کا بیان
হাদীস নং: ৮০০৭
جمعہ کا بیان
اگر نماز اور کھانا ایک ہی وقت میں آجائیں تو کس سے ابتداء کرے ؟
(٨٠٠٧) حضرت فنان بن عبداللہ نہمی اپنے بزرگوں سے نقل کرتے ہیں انھوں نے بتایا کہ ہم حضرت علی کے پاس تھے کہ رمضان میں افطاری کا وقت ہوگیا۔ حضرت علی نے ہم سے فرمایا کہ پہلے افطاری کرلو کیونکہ یہ تمہاری نماز کے لیے اچھا ہے۔
(۸۰۰۷) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ قَنَانِ بْنِ عَبْدِ اللہِ النَّہْمِیِّ ، عَنْ أَشْیَاخٍ لَہُمْ ، قَالُوا : کُنَّا عِنْدَ عَلِیٍّ وَحَضَرَ الْفِطْرُ فِی رَمَضَانَ ، فَقَالَ لَنَا عَلِیٌّ : أَفْطِرُوا ، فَإِنَّہُ أَحْسَنُ لِصَلاَتِکُمْ۔