সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)
مقدمہ دارمی
হাদীস নং: ৩৭
مقدمہ دارمی
اللہ تعالیٰ کا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی یہ عزت افزائی کرنا (یعنی آپ کے ذریعے یہ معجزہ ظاہر کرنا کہ آپ کی انگلیوں میں سے پانی کے چشمے جاری ہوگئے۔
حضرت ابوسعید (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھجور کے ایک تنے کے ساتھ ٹیک لگا کر خطبہ دیا کرتے تھے ایک رومی شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی میں آپ کے لیے ایک منبر بنا دیتا ہوں۔ آپ اس پر بیٹھ کر خطبہ دیا کریں۔ اس شخص نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے یہی منبر بنادیا جسے تم لوگ دیکھتے ہو حضرت ابوسعید بیان کرتے ہیں جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ دینے کے لیے اس منبر پر کھڑے ہوئے تو کھجور کے اس تنے نے یوں رونا شروع کردیا جیسے کوئی اونٹنی اپنے بچوں کی وجہ سے روتی ہے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اترے اس تنے کے پاس آئے آپ نے اسے بھینچ لیا تو اسے سکون آیا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے تحت زمین کھود کر اس تنے کو دفن کردیا گیا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ مُجَالِدٍ عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ إِلَى لِزْقِ جِذْعٍ فَأَتَاهُ رَجُلٌ رُومِيٌّ فَقَالَ أَصْنَعُ لَكَ مِنْبَرًا تَخْطُبُ عَلَيْهِ فَصَنَعَ لَهُ مِنْبَرًا هَذَا الَّذِي تَرَوْنَ قَالَ فَلَمَّا قَامَ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ حَنَّ الْجِذْعُ حَنِينَ النَّاقَةِ إِلَى وَلَدِهَا فَنَزَلَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضَمَّهُ إِلَيْهِ فَسَكَنَ فَأُمِرَ بِهِ أَنْ يُحْفَرَ لَهُ وَيُدْفَنَ