আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
سیر کا بیان
হাদীস নং: ১৭৭৭৫
سیر کا بیان
مشرکین کی بستی میں اس آدمی کو ٹھہرنے کی اجازت جس پر فتنہ میں مبتلا ہونے کا اندیشہ نہ ہو
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک قوم کو اسلام قبول کرنے کے بعد مکہ میں ٹھہرنے کی اجازت دی۔ ان میں عباس بن عبدالمطلب وغیرہ تھے جبکہ ان پر فتنہ کا آپ کو
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک قوم کو اسلام قبول کرنے کے بعد مکہ میں ٹھہرنے کی اجازت دی۔ ان میں عباس بن عبدالمطلب وغیرہ تھے جبکہ ان پر فتنہ کا آپ کو
(١٧٧٦٩) حضرت یعلیٰ بن امیہ فرماتے ہیں کہ میں فتح مکہ کے دن اپنے والد کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے کر آیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا : یا رسول اللہ ! میرے والد سے ہجرت پر بیعت لیجیے تو آپ نے فرمایا : نہیں ” بلکہ میں ان سے جہاد پر بیعت لیتا ہوں کیونکہ ہجرت فتح مکہ کے دن سے منقطع ہوگئی ہے۔ “
(١٧٧٦٩) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ : سُلَیْمَانُ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا فُلَیْحُ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أُمَیَّۃَ أَنَّ أَبَاہُ أَخْبَرَہُ عَنْ یَعْلَی بْنِ مُنَیَّۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : جِئْتُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِأَبِی یَوْمَ الْفَتْحِ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ بَایِعْ أَبِی عَلَی الْہِجْرَۃِ قَالَ : بَلْ أُبَایِعُہُ عَلَی الْجِہَادِ وَقَدِ انْقَطَعَتِ الْہِجْرَۃُ یَوْمَ الْفَتْحِ ۔ کَذَا وَجَدْتُہُ وَإِنَّمَا ہُوَ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ۔ [ضعیف ]