আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

سیر کا بیان

হাদীস নং: ১৭৭৭৪
سیر کا بیان
مشرکین کی بستی میں اس آدمی کو ٹھہرنے کی اجازت جس پر فتنہ میں مبتلا ہونے کا اندیشہ نہ ہو

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک قوم کو اسلام قبول کرنے کے بعد مکہ میں ٹھہرنے کی اجازت دی۔ ان میں عباس بن عبدالمطلب وغیرہ تھے جبکہ ان پر فتنہ کا آپ کو
(١٧٧٦٨) حضرت مجاشع بن مسعود سلمی کہتے ہیں کہ میں اپنے بھائی ابو معبد کو فتح مکہ کے بعد رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے کر آیا اور میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ان سے ہجرت پر بیعت لیں تو آپ نے فرمایا : ” ہجرت جنہوں نے کرنی تھی انھوں نے کرلی اور (اب ہجرت نہیں) تو میں نے کہا : یا رسول ! تو پھر آپ ان سے کسی چیز پر بیعت لیں گے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسلام، جہاد اور خیر پر، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے بیعت لی۔ ابو عثمان کہتے ہیں کہ میری ملاقات ابو معبد سے ہوئی تو میں نے ان کو مجاشع کے قول کی خبر دی تو انھوں نے کہا کہ مجاشع نے سچ کہا۔
(١٧٧٦٨) وَفِی مِثْلِ ذَلِکَ وَرَدَ مَا أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا الأَسْفَاطِیُّ : الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا سُوَیْدٌ

(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْجَارُودِیُّ أَخْبَرَنَا سُوَیْدُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ قَالَ أَخْبَرَنِی مُجَاشِعُ بْنُ مَسْعُودٍ السُّلَمِیُّ قَالَ : جِئْتُ بِأَخِی أَبِی مَعْبَدٍ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بَعْدَ الْفَتْحِ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ بَایِعْہُ عَلَی الْہِجْرَۃِ قَالَ : قَدْ مَضَتِ الْہِجْرَۃُ لأَہْلِہَا ۔ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ فَعَلَی أَیِّ شَیْئٍ تُبَایِعُہُ ؟ قَالَ : عَلَی الإِسْلاَمِ وَالْجِہَادِ وَالْخَیْرِ ۔ فَبَایَعَہُ قَالَ أَبُو عُثْمَانَ فَلَقِیتُ أَبَا مَعْبَدٍ فَأَخْبَرْتُہُ بِقَوْلِ مُجَاشِعٍ فَقَالَ : صَدَقَ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سُوَیْدِ بْنِ سَعِیدٍ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
সুনানে বাইহাকী (উর্দু) - হাদীস নং ১৭৭৭৪ | মুসলিম বাংলা