আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
سیر کا بیان
হাদীস নং: ১৭৭৭১
سیر کا بیان
مشرکین کی بستی میں اس آدمی کو ٹھہرنے کی اجازت جس پر فتنہ میں مبتلا ہونے کا اندیشہ نہ ہو
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک قوم کو اسلام قبول کرنے کے بعد مکہ میں ٹھہرنے کی اجازت دی۔ ان میں عباس بن عبدالمطلب وغیرہ تھے جبکہ ان پر فتنہ کا آپ کو
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک قوم کو اسلام قبول کرنے کے بعد مکہ میں ٹھہرنے کی اجازت دی۔ ان میں عباس بن عبدالمطلب وغیرہ تھے جبکہ ان پر فتنہ کا آپ کو
(١٧٧٦٥) حضرت ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک دیہاتی آیا۔ اس نے ہجرت کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا : ہجرت کا معاملہ بڑا مشکل ہے۔ کیا تیرے پاس اونٹ ہیں ؟ اس نے کہا : جی ! آپ نے فرمایا : ان میں سے کسی اونٹ کو عاریتاً دیتے ہو ؟ اس نے کہا : ہاں ! آپ نے فرمایا : کیا اس کے ورود کے دن اس کا دودھ دوہتے ہو اور تقسیم کرتے ہو ؟ اس نے کہا : جی ! آپ نے فرمایا : تو پھر ان کو لے کر دریاؤں اور جنگلوں کی طرف نکل جاؤ اور وہاں جا کر اچھے اعمال کرو۔ اللہ تعالیٰ تیرے اعمال میں کچھ بھی کمی نہیں کرے گا۔
(١٧٧٦٥) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ : إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ السُّوسِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ الْبَیْرُوتِیُّ أَخْبَرَنَا أَبِی أَخْبَرَنِی الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنَا الزُّہْرِیُّ حَدَّثَنِی عَطَائُ بْنُ یَزِیدَ اللَّیْثِیُّ حَدَّثَنِی أَبُو سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ أَعْرَابِیًّا أَتَی النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَسَأَلَہُ عَنِ الْہِجْرَۃِ فَقَالَ : إِنَّ الْہِجْرَۃَ شَأْنُہَا شَدِیدٌ فَہَلْ لَکَ إِبِلٌ؟ قَالَ : نَعَمْ ۔ قَالَ : فَہَلْ تَمْنَحُ مِنْہَا ؟ قَالَ : نَعَمْ ۔ قَالَ : فَہَلْ تَحْلِبُہَا یَوْمَ وِرْدِہَا ؟ قَالَ : نَعَمْ ۔ قَالَ : فَاعْمَلْ مِنْ وَرَائِ الْبِحَارِ فَإِنَّ اللَّہَ لَنْ یَتِرَکَ مِنْ عَمَلِکَ شَیْئًا ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ الأَوْزَاعِیِّ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]