আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
سیر کا بیان
হাদীস নং: ১৭৭৬৭
سیر کا بیان
جو اپنے گھر سے ہجرت کے لیے نکلے اور اسے راستے میں موت آجائے
(١٧٧٦١) حضرت سعید بن جبیر (رض) فرماتے ہیں کہ خزاعہ قبیلہ سے ایک (مسلمان) آدمی مکہ میں تھا اور وہ بیمار ہوگیا اس کا نام ضمرہ بن عیص تھا یا کہ عیص ابن ضمرہ بن زنباع تھا۔ اس نے اپنے گھر والوں کو حکم دیا کہ وہ اسے مدینہ پہنچائیں۔ انھوں نے اسے چار پائی پر اٹھا لیا اور مدینہ کی جانب سفر کردیا۔ جب وہ تنعیم مقام پر پہنچے تو یہ آدمی سفر میں ہی فوت ہوگیا تو اس وقت یہ آیت کریمہ نازل ہوئی : { وَ مَنْ یَّخْرُجْ مِنْ بَیْتِہٖ مُھَا جِرًا اِلَی اللّٰہِ وَ رَسُوْلِہٖ ثُمَّ یُدْرِکْہُ الْمَوْتُ فَقَدْ وَقَعَ اَجْرُہٗ عَلَی اللّٰہِ } [النساء ١٠٠] ” جو شخص اپنے گھر سے اللہ کے لیے ہجرت کرلے اور پھر اسے راستے میں موت آجائے تو اس کا اجر اللہ پر واقع ہوگیا۔ “ یہی تفسیر حسن بصری (رض) اور دوسرے مفسرین نے کی ہے۔
(١٧٧٦١) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنصُورٍ : الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ أَبِی بِشْرٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ : أَنَّ رَجُلاً مِنْ خُزَاعَۃَ کَانَ بِمَکَّۃَ فَمَرِضَ وَہُوَ ضَمْرَۃُ بْنُ الْعِیصِ أَوِ الْعِیصُ بْنُ ضَمْرَۃَ بْنِ زِنْبَاعٍ فَأَمَرَ أَہْلَہُ فَفَرَشُوا لَہُ عَلَی سَرِیرٍ فَحَمَلُوہُ وَانْطَلَقُوا بِہِ مُتَوَجِّہًا إِلَی الْمَدِینَۃِ فَلَمَّا کَانَ بِالتَّنْعِیمِ مَاتَ فَنَزَلَتْ { وَمَنْ یَخْرُجْ مِنْ بَیْتِہِ مُہَاجِرًا إِلَی اللَّہِ وَرَسُولِہِ ثُمَّ یُدْرِکُہُ الْمَوْتُ فَقَدْ وَقَعَ أَجْرُہُ عَلَی اللَّہِ } [النساء ١٠٠] وَکَذَلِکَ قَالَہُ الْحَسَنُ وَغَیْرُہُ مِنَ الْمُفَسِّرِینَ ۔ [صحیح ]