আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

سیر کا بیان

হাদীস নং: ১৭৭৬৫
سیر کا بیان
مستضعفین کے عذر کے بارے میں حکم کا بیان اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : { اِلَّا الْمُسْتَضْعَفِینَ مِنَ الرِّجَالِ وَ النِّسَآئِ وَ الْوِلْدَانِ لَایَسْتَطِیْعُوْنَ حِیْلَۃً وَّ لَا یَھْتَدُوْنَ سَبِیْلًا ۔ فَاُولٰٓئِکَ عَسَی اللّٰہُ اَنْ یَّعْفُوَ عَنْھُمْ و
(١٧٧٥٩) حضرت عکرمہ (رض) کہتے ہیں کہ بعض لوگوں نے مکہ میں اسلام کا اقرار کرلیا۔ جب لوگوں نے بدر کی طرف کوچ کیا تو انھوں نے ان کو بھی نکلوا لیا اور ساتھ لے لیا تو یہ لوگ جنہوں نے اسلام قبول کرلیا تھا قتل کردیے گئے تو ان کے بارے میں یہ آیات نازل ہوئیں : { اِنَّ الَّذِیْنَ تَوَفّٰھُمُ الْمَلٰٓئِکَۃُ ظَالِمِیْٓ اَنْفُسِھِمْ۔۔۔} اس قول تک { وَ سَآئَ تْ مَصِیْرًا ۔ } [النساء ٩٧] ” جب ظالم لوگوں کی فرشتے روحیں قبض کرتے ہیں تو وہ پوچھتے ہیں : تم کن میں تھے ؟ “ ( (حِیْلَۃً ) ) کا معنی ہے اس کی طرف اٹھنا، جانا اور ( (سَبِیْلًا) ) کا معنیٰ ہے مدینہ کی طرف راستہ، پس مدینہ کے مسلمانوں نے مکہ کے مسلمانوں کی طرف خط لکھے جب ان کی طرف خط لکھے گئے تو مکہ کے ان نو مسلمانوں میں سے کچھ نکلے تو مشرکین نے ان کو پکڑ لیا اور ان کو طرح طرح کی مصیبتوں سے دو چار کیا تو ان لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : { اِلَّا مَنْ اُکْرِہَ وَ قَلْبُہٗ مُطْمَئِنٌّ بِالْاِیْمَانِ۔۔۔} [النحل ١٠٦]” جس پر جبر کیا گیا اور اس کا دل ایمان سے لبریز ہو تو اس پر کلمہ کفر کہنے پر کوئی گناہ نہیں۔ “
(١٧٧٥٩) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُاللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ : کَانَ نَاسٌ بِمَکَّۃَ قَدْ أَقَرُّوا بِالإِسْلاَمِ فَلَمَّا خَرَجَ النَّاسُ إِلَی بَدْرٍ لَمْ یَبْقَ أَحَدٌ۔

إِلاَّ أَخْرَجُوہُ فَقُتِلَ أُولَئِکَ الَّذِینَ أَقَرُّوا بِالإِسْلاَمِ فَنَزَلَتْ فِیہِمْ {إِنَّ الَّذِین تَوَفَّاہُمُ الْمَلاَئِکَۃُ ظَالِمِی أَنْفُسِہِمْ } إِلَی قَوْلِہِ { وَسَائَ تْ مَصِیرًا } [النساء ٩٧-٩٨] { حِیلَۃ } نُہُوضًا إِلَیْہَا وَ { سَبِیلاً } [آل عمران ٩٧] طَرِیقًا إِلَی الْمَدِینَۃِ فَکَتَبَ الْمُسْلِمُونَ الَّذِینَ کَانُوا بِالْمَدِینَۃِ إِلَی مَنْ کَانَ بِمَکَّۃَ فَلَمَّا کُتِبَ إِلَیْہِمْ خَرَجَ نَاسٌ مِمَّنْ أَقَرُّوا بِالإِسْلاَمِ فَاتَّبَعَہُمُ الْمُشْرِکُونَ فَأَکْرَہُوہُمْ حَتَّی أَعْطُوہُمُ الْفِتْنَۃَ فَأَنْزَلَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ فِیہِمْ {إِلاَّ مَنْ أُکْرِہَ وَقَلْبُہُ مُطْمَئِنٌّ بِالإِیمَانِ } [النحل ١٠٦] ۔ [صحیح ]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
সুনানে বাইহাকী (উর্দু) - হাদীস নং ১৭৭৬৫ | মুসলিম বাংলা