আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

سیر کا بیان

হাদীস নং: ১৭৭৫৮
سیر کا بیان
ہجرت کی فرضیت کا بیان اللہ تعالیٰ کا اس شخص کے بارے میں فرمان ہے جو اپنے دین کے بارے میں فتنوں میں مبتلا کیا جاتا ہے اور ہجرت پر قدرت رکھنے کے باوجود ہجرت نہیں کرتا حتیٰ کہ مرجاتا ہے : { اِنَّ الَّذِیْنَ تَوَفّٰھُمُ الْمَلٰٓئِکَۃُ ظَالِمِیْٓ اَنْفُسِھِمْ
(١٧٧٥٢) حضرت یزید بن عبداللہ بن شخیر فرماتے ہیں کہ ہم ایک دفعہ اس اونٹوں کے باڑے میں تھے کہ ہمارے پاس ایک دیہاتی آیا جس کے بال بکھرے ہوئے تھے۔ اس کے پاس ایک کھال کا ٹکڑا تھا یا چمڑے کا تو ہم نے کہا : لگتا ہے کہ یہ ہمارے شہر کا نہیں۔ اس نے کہا ہاں میں تمہارے شہر کا نہیں ہوں۔ میرے پاس ایک خط ہے جو مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لکھوا کردیا تھا تو قوم نے کہا : دکھاؤ ! تو میں نے اس سے وہ لے لیا اور اس کو پڑھا تو اس میں یہ عبارت لکھی ہوئی تھی۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ یہ خط محمد رسول اللہ ( (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ) کی طرف سے ہے بنی زہیر بن اقیش کے لیے۔ ابو العلاء نے کہا کہ یہ عکل قبیلے میں سے ایک قبیلہ ہے اگر تم لا الہ الا اللہ کی گواہی دے دو اور نماز قائم کرنے لگ جاؤ اور زکوۃ ادا کرنے لگ جاؤ اور مشرکین سے الگ ہو جاؤ اور مال غنیمت میں سے پانچواں حصہ ادا کرنا اور میرا حصہ اور میرے اہل و عیال کا حصہ ادا کرنا۔ جب تم یہ کرنے لگ جاؤ گے تو تم اللہ اور اس کے رسول کی امان میں آ جاؤ گے۔
(١٧٧٥٢) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنْ قُرَّۃَ بْنِ خَالِدٍ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الشِّخِّیرِ قَالَ : بَیْنَا نَحْنُ بِہَذَا الْمِرْبَدِ إِذْ أَتَی عَلَیْنَا أَعْرَابِیٌّ شَعِثُ الرَّأْسِ مَعَہُ قِطْعَۃُ أَدِیمٍ أَوْ قِطْعَۃُ جِرَابٍ فَقُلْنَا کَأَنَّ ہَذَا لَیْسَ مِنْ أَہْلِ الْبَلَدِ فَقَالَ أَجَلْ لاَ ہَذَا کِتَابٌ کَتَبَہُ لِی رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ الْقَوْمُ ہَاتِ فَأَخَذْتُہُ فَقَرَأْتُہُ فَإِذَا فِیہِ : بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ ہَذَا کِتَابٌ مِنْ مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ رَسُولِ اللَّہِ لِبَنِی زُہَیْرِ بْنِ أُقَیْشٍ ۔ قَالَ أَبُو الْعَلاَئِ : وَہُمْ حَیٌّ مِنْ عُکْلٍ : إِنَّکُمْ إِنْ شَہِدْتُمْ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَأَقَمْتُمُ الصَّلاَۃَ وَآتَیْتُمُ الزَّکَاۃَ وَفَارَقْتُمُ الْمُشْرِکِینَ وَأَعْطَیْتُمْ مِنَ الْغَنَائِمِ الْخُمُسَ وَسَہْمَ النَّبِیِّ وَالصَّفِیَّ ۔ وَرُبَّمَا قَالَ : وَصَفِیَّہُ فَأَنْتُمْ آمِنُونَ بِأَمَانِ اللَّہِ وَأَمَانِ رَسُولِہِ ۔ [ضعیف ]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান