কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৮০৪৯
طلاق کا بیان
حلال کا بیان :
28049 ۔۔۔ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) سے ایک شخص نے کہا : میرے ایک پڑوسی نے اپنی بیوی کو حالت غصہ میں طلاق دی ہے۔ میں اس کے ساتھ اچھائی کرنا چاہتا ہوں کہ میں اس کی مطلقہ سے نکاح کرلو پھر اس سے جماع کرکے اسے طلاق دے دوں اور وہ اپنے پہلے خاوند کے پاس چلی جائے سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے فرمایا : اس سے (حلالہ کی شرط پر) نکاح مت کرو البتہ رغبت سے معمول کے مطابق نکاح کرلو۔ (رواہ البیہقی)
28049- عن عثمان أن رجلا قال له: "إن جارا لي طلق امرأته في غضبه، ولقي شدة، فأردت أن أحتسب بنفسي ومالي فأتزوجها ثم أبتني بها ثم أطلقها فترجع إلى زوجها الأول؟ فقال له عثمان: لا ننكحها إلا نكاح رغبة". "ق".