কানযুল উম্মাল (উর্দু)

طلاق کا بیان

হাদীস নং: ২৭৯৮৫
طلاق کا بیان
حاملہ کی عدت کا بیان :
27985 ۔۔۔ ابو سلمہ بن عبدالرحمن (رض) روایت کی ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) ، اور حضرت ابوہریرہ (رض) ، سے مسئلہ دریافت کیا گیا (جس کی تفصیل یہ ہے) کہ ایک عورت کا خاوند مرجائے اور عورت چار ماہ گزرنے سے قبل وضع حمل کردے (اس کی عدت کیا ہوگی) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے فرمایا اس کی عدت وہ مدت ہوگی جو زیادہ ہوگی (یعنی چار ماہ دس دن اور وضع حمل میں سے جو مدت بعد اور آخر اور زیادہ ہوگی وہ گزارے گی) ابو سلمہ بولے : جب اس عورت نے حمل وضع کردیا اس کی عدت پوری ہوگی حضرت ابوہریرہ (رض) بولے : میں اپنے بھیجتے یعنی ابو سلمہ (رض) کے ساتھ ہوں ۔ چنانچہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) اور حضرت ابوہریرہ (رض) نے ام سلمہ (رض) کو پیغام بھیج کر اس مسئلے کا فیصلہ کروانا چاہا ام سلمہ (رض) نے بتایا کہ سبیعہ بنت حارث کا خاوند وفات پا گیا تھا سبیعہ نے خاوند کی وفات کے کچھ ہی دنوں بعد حمل وضع کردیا ، چنانچہ سبیعہ سے ابو سنابل بن بعک (بعکک) ملے دیکھا کہ سبیعہ (رض) نفاس سے پاک ہوچکی ہے سرمہ لگا رکھا اور عمدہ جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔ ابو سنابل (رض) نے کہا : شاید تم سمجھتی ہو کہ تمہاری عدت پوری ہوچکی ہے تمہاری عدت ابھی نہیں گزری تاوقتیکہ شوہر کی وفات کے بعد چار ماہ دس دن گزر نہ جائیں چنانچہ شام کے وقت سبیعہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اپنا حال بیان کیا ۔ نیز ابو سنابل کا قول بھی ذکر کیا ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سبیعہ (رض) سے فرمایا : جب تم نے حمل وضع کردیا گویا تمہاری عدت پوری ہوچکی ابو سلمہ کہتے ہیں : میرا خیال ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سبیعہ (رض) سے یہ بھی فرمایا تھا کہ : ابو سنابل نے جھوٹ بولا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
27985- عن أبي سلمة بن عبد الرحمن قال: "سئل ابن عباس وأبو هريرة عن رجل توفي عن امرأته فوضعت قبل أن يمضي لها أربعة أشهر فقال ابن عباس: تعتد آخر الأجلين، قال أبو سلمة: فقلت: إذا وضعت حملها فقد حل أجلها فقال أبو هريرة: أنا مع ابن أخي يعني أبا سلمة، فأرسل ابن عباس وأبو هريرة إلى أم سلمة يسألونها عن ذلك، فأخبرت أن سبيعة بنت الحارث توفي عنها زوجها، فوضعت بعد وفاته بليال، فلقيها أبو السنابل بن بعكك حين تعلت من نفاسها وقد اكتحلت ولبست فقال: لعلك ترين أن قد حللت إنك لا تحلين حتى يمضي لك أربعة أشهر وعشرا من وفاة زوجك، فلما أمست أتت النبي صلى الله عليه وسلم فذكرت له شأنها وما قال لها أبو السنابل، فقال لها النبي صلى الله عليه وسلم: "إذا وضعت حملك فقد حل أجلك" قال: وحسبت أن النبي صلى الله عليه وسلم قال لها: "كذب أبو السنابل". "عب".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ২৭৯৮৫ | মুসলিম বাংলা