কানযুল উম্মাল (উর্দু)

طلاق کا بیان

হাদীস নং: ২৭৯৭৬
طلاق کا بیان
فصل عدت حلالہ ۔۔۔ استبراء اور رجعت کے بیان میں عدت :
27976 ۔۔۔ ابوسلمہ بن عبدالرحمن (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ میں اور حضرت ابوہریرہ (رض) ، حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے پاس تھے اتنے میں ایک عورت آئے اور بولی : میرا شہر وفات پا چکا ہے ، وفات کے بعد چار ماہ کے اندر اندر میں نے وضع حمل کردیا ہے ابن عباس (رض) نے فرمایا : تیری عدت وہ ہوگی جو دو مدتوں میں سے زیادہ ہو (وضع حمل یا چار ماہ دس دن) جب چار ماہ سے کم مدت میں اس عورت نے حمل وضع کردیا تو ابن عباس چار ماہ دس دن کا اسے کہہ رہے تھے ابو سلمہ بولے : میرے پاس اس کا علم ہے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے کہا : اس عورت کو میرے پاس لاؤ ابو سلمہ (رض) بولے : مجھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین میں سے ایک شخص نے خبر دی ہے کہ سبیعہ سلمیہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا : میرا شوہر وفات پا چکا ہے اور میں نے حمل بھی وضع کردیا ہے عورت نے آپ کو بتایا کہ خاوند کی وفات کے بعد چار ماہ سے کم عرصہ میں اس نے حمل وضع کیا ہے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے سبیعہ خوش ہوجاؤ (تمہاری عدت گزر چکی اور اب شادی کرلو) حضرت ابوہریرہ (رض) بولے : میں اس پر گواہی دیتا ہوں ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے عورت سے فرمایا جو بات تم سن رہی ہو اسے اچھی طرح یاد رکھنا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27976- عن أبي سلمة بن عبد الرحمن قال: "أنا وأبو هريرة عند ابن عباس إذ جاءته امرأة فقالت: توفي زوجها وهي حامل فذكرت أنها وضعت لأدنى من أربعة أشهر من يوم مات عنها، فقال ابن عباس أنت لآخر الآجلين، قال أبو سلمة: إن عندي علما، فقال ابن عباس: علي المرأة، فقال أبو سلمة: أخبرني رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم أن سبيعة الأسلمية جاءت النبي صلى الله عليه وسلم فقالت: توفي عنها زوجها فوضعت فأخبرته بأدنى من أربعة أشهر من يوم مات فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "يا سبيعة أربعي 1 بنفسك" قال أبو هريرة: وأنا أشهد على ذلك فقال ابن عباس للمرأة أسمعي ما تسمعين."عب".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ২৭৯৭৬ | মুসলিম বাংলা