কানযুল উম্মাল (উর্দু)
طلاق کا بیان
হাদীস নং: ২৭৯৭৫
طلاق کا بیان
فصل عدت حلالہ ۔۔۔ استبراء اور رجعت کے بیان میں عدت :
27975 ۔۔۔ شعبی کی روایت ہے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے پاس ایک عورت کا کیس لایا گیا اسے خاوند نے طلاق دے دی تھی اس عورت کا دعوی تھا کہ اسے ایک ہی مہینہ میں تین بار حیض آچکا ہے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے شریح (رح) سے فرمایا : اس عورت کے متعلق کوئی فیصلہ کرو شریح (رح) نے کہا میں فیصلہ کروں جبکہ آپ خود یہاں موجود ہیں سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : میں تمہیں واسطہ دیتا ہوں کہ فیصلہ کرو چنانچہ شریح (رح) بولے : اگر اس کے خاندان کی عورتیں جو اس کے مخفی حالات سے واقف ہوں وہ آئیں اور آپ بھی ان کی امانت ودینداری سے راضی ہوں وہ گواہی دیں کہ واقعی اس کے تین حیض گزر چکے ہیں درمیان میں یہ پاک ہوتی رہی ہے اور نماز پڑھتی رہی ہے پھر تو یقیناً اس کی عدت پوری ہوچکی ۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : قالون قالون رومی زبان میں یعنی بہت عمدہ بہت عمدہ۔۔ (رواہ سعید بن المنصور والدارمی والبیہقی وابن عساکر)
27975- عن الشعبي "أن عليا أتي في امرأة طلقها زوجها فزعمت أنها حاضت في شهر ثلاثا فقال علي لشريح: قل فيها قال: أقول وأنت شاهد قال عزمت عليك قال: إن جاءت بنسوة من بطانة أهلها ممن ترضى أمانتهن ودينهن فشهدن أنها حاضت ثلاث حيض تطهر وتصلي فقد حلت فقال علي: قالون وقالون بالرومية جيد". "ص والدارمي، ق، كر".